
خلیج اردو
دبئی: اماراتی بزنس مین اور سابق سفارتکار حمد بن احمد بن سالم الحجری نے دبئی کے مختلف اہم علاقوں میں قائم سات عمارتیں خیراتی مقاصد کے لیے عطیہ کر دیں۔
اوقاف اور نابالغوں کے امور کی فاؤنڈیشن (Awqaf Dubai) کے مطابق یہ عطیہ رواں سال کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ وقف عطیات میں سے ایک ہے۔
عطیہ کی گئی عمارتوں کی مجموعی مارکیٹ ویلیو تقریباً 11 کروڑ درہم (Dh110 million) ہے، جن سے حاصل ہونے والی آمدنی کو سماجی ترقی کے مختلف منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
عطیہ میں شامل عمارتیں شیخ محمد بن راشد گارڈنز، الحبیہ فورتھ، اور المرقد کے علاقوں میں واقع ہیں، جنہیں باضابطہ طور پر پراپرٹی نمبرز کے ساتھ رجسٹر کیا گیا ہے۔ فاؤنڈیشن کے مطابق یہ اقدام متنوع اثاثوں اور پائیدار خیراتی آمدنی کو یقینی بنانے کی علامت ہے۔






