متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں سرکاری ملازمین کے لیے ہر ہفتے کورونا ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کر دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی راس الخیمہ امارات سرکاری ملازمین کے لیے ہر سات دن بعد کورونا کا پی سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط عائد کر دی گئی۔

تمام ملازمین کو ٹیسٹ کے اخراجات خود برداشت کرنے ہوں گے۔

راس الخیمہ کے ہیومن ریسور ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹیسٹ کروانے کی شرط کا اطلاق7 فروری سے ہوگا۔

تاہم، حکام کے مطابق جو ملازمین کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا چکے ہیں انہیں اس شرط سے چھوٹ حاصل ہوگی۔

اور جو ملازمین کسی خاص طبی وجوہات کی بنا پر کورونا ویکسین نہیں لگوا سکتے انہیں بھی کورونا ٹیسٹ کروانا ہوگا تاہم انکے ٹیسٹ کے اخراجات انکے ڈیپارٹمنٹ کو ادا کرنے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے سرکاری ملازمین کے لیے ہر ہفتے ٹیسٹ کروانے کی شرط صرف وفاقی، عجمان اور ام القواین کے سرکاری محکموں میں نافذ کی گئی تھی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button