متحدہ عرب امارات

دبئی میں اتوار کے روز سے سینوفارم ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا جائے گا، محکمہ صحت

 

خلیج اردو آن لائن:

دبئی کے محکمہ صحت کی جانب سے ہفتے کے روز اعلان کیا گیا ہے کہ اتوار کے روز دبئی بھر میں 60 سال اور اس سے زائد عمر کے اماراتی شہریوں اور رہائشیوں کو سینوفارم ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز کر دیا جائے گا۔

یہ ویکسین درج ذٰیل طبی مراکز پر موجود ہوگی:

ناد الحمر ہیلتھ سنٹر،

الطوار ہیلتھ سنٹر،

اور المنخول ہیلتھ سنٹر۔

حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین مہم کے پہلے فیز میں حکام صرف ان افراد کو ویکسین لگائیں گے جنہوں نے ویکسین لگوانے لیے پہلے سے ہی رجسٹریشن کروا رکھی ہے۔

اس اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے دبئی ہیلتھ اتھارٹی کی کنلینکل سپورٹ سروسز کی سی ای او ڈاکٹر فریدہ الخواجہ کا کہنا تھا کہ "سینوفارم ویکسین فراہم کرنے کا مقصد دبئی معاشرے کے تمام افراد کو  مختلف اقسام کی ویکسین فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ اور اس مہم کے پہلے فیز میں ہیلتھ اتھارٹی کے کال سنٹر ان افراد سے رابطہ کریں گے جنہوں نے ویکسین لگوانے کے لیے پہلے سے ہی رجسٹریشن کروا رکھی ہے”۔

تاہم، مستقبل میں سینوفارم ویکسین تمام دیگر افراد کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

مزید برآں، دبئی ہیلتھ اتھارٹٰی کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہےکہ فائزر ویکسین کی پہلی خوراک شیڈیول میں تبدیلی کی جا رہی ہے۔ جس کی وجہ سے پیداوار میں کمی ہے۔

تاہم، فائزر ویکسین کی دوسری خوراک کے شیڈیول میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

Source: Gulf News

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button