متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: کم سن بچی پر تشدد کرنے کے الزام میں خاتون پر 70 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی العین امارات میں ایک خاتون کو ایک بچی کے باپ کو 70 ہزار درہم ہرجانہ ادا کرنا ہوگا، خاتون پر الزام ہے کہ اس نے بچی کو شیشے کی بوتل مار کر زخمی کر دیا تھا۔ بوتل بچی کی آنکھ پر لگی جس سے اس کی نظر 10 فیصد تک چلی گئی۔

پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہےکہ متاثرہ بچی رہائشی کمپاؤنڈ میں کھیل رہی تھی۔ جب ایک خاتون غصے میں اس چلائی اور پھر اسے شیشے کی ایک بوتل دے ماری جو بچی کی بائیں آنکھ پر لگی۔

مدعاعلیہ اور متاثرہ بچی کی فیملی ایک ہی کمپاؤنڈ میں رہتے ہیں۔

میڈیکل رپورٹ سے پتہ چلا ہے کہ بچی کو بوتل لگنے سے مستقل معذوری کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اسکی نظر بھی 10 فیصد تک کمزور ہوگئی ہے۔

العین کی کریمنل کورٹ نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مدعاعلیہ خاتون کو مجرم قرار دیتے ہوئے اس پر 20 ہزار درہم جرمانہ عائد کیا۔

لیکن لڑکی کے باپ نے خاتون کے خلاف سول عدالت سے روجوع کیا اور اپنی بچی کو پہنچنے والے جسمانی اور اخلاقی نقصان کی بھرپائی کے عوض 3 لاکھ درہم ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیا۔

باپ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ تشدد نے اس کی بیٹی کو متاثر کیا ہے اور انہوں نے اس کے علاج کے لیے کثیر رقم خرچ کی ہے۔ اس واقع سے نہ صرف بچی متاثر ہوئی ہے بلکے پورے خاندان کو دھچکا لگا ہے۔

جس پر سول کورٹ نے خاتون کو قصوار قرار دیتے ہوئے اسے 50 ہزار درہم متاثرہ بچی کے والد کو ادا کرنے کا حکم دیا۔

لیکن متاثرہ بچی کے باپ نے فیصلے کے خلاف نظر درخواست دائر کر دی جس پر نظر ثانی عدالت نے معاوضے کی رقم بڑھا کر 70 ہزار درہم کر دی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button