متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں 2 لاکھ 50 ہزار رہائشیوں کو کورونا ویکسین کی دوسری خوراک لگا دی گئی

 

خلیج اردو آن لائن:

متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کیجانب سے اتوار کے روز دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ابتک ملک میں جاری کورونا ویکسین کی مہم کے اندر تمام فرنٹ لائن ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

خیال رہے کہ اکتوبر میں ویکسین مہم کے شروع ہونے ساتھ ہی کورونا کے خلاف اگلے محاذ پر لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرز کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین لگانے کا کام شروع کیا گیا تھا۔

مزید برآں، نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اب ویکسین آبادی کے دیگر گروہوں کو لگائی جائے گی، جن میں شہری، رہائشی، اور خاص طور پر بوڑھے لوگ جو متعددی بیماریوں کا شکار ہیں۔

حکام کیجانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ اب تک 2 لاکھ 50 ہزار رہائشیوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگائی جا چکی ہیں۔

مزید براں، اتور کے روز تک ملک بھر میں کورونا ویکسین کی 10 لاکھ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

اور متحدہ عرب امارات کا ٹارگٹ ہے کہ اس سال کے پہلے چار ماہ ختم ہونے سے پہلے 50 فیصد آبادی کو ویکسین لگائی جائے گی۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button