
(خلیج اردو ) دبئی میں طلاق کے بعد شوہر بیٹے کو کے کر فرار ہوگیا جبکہ اسکی بیوی نے بیٹے کو حاصل کرنے کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا ۔
عدالت نے خاتون کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بچہ والدہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کردیا مگر شخص بیٹے کو کے کر روپوش ہوگیا ۔
دبئی عدالت نے ساوتھ ایشین باشندے کے خلاف پولیس کاروائی کرنے کا حکم جاری کرتے ہوئے بچے کی بازیابی کا حکم دیا ہے ۔ عدالت نے شخص کے بیرونی ملک سفر پر پابندی عائد کردی ہے مگر تاحال پولیس کے ہاتھ نہیں آیا ۔
عدالت کو معلوم ہوا کہ میاں بیوئی کے مابین دو سال پہلے طلاق ہوئی جس کے بعد آدمی بیٹے کو کے کر دبئی آگیا ۔
عدالت کو یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ شخص نے نوکری چھوڑ دی ہے اور اس کی رہائش بھی تبدیل ہوگئی ہے ۔ پولیس بچے کی بازیابی کے لئے جگہ جگہ چھاپے مار رہی ہے مگر ابھی تک کامیابی نہیں ملی ۔
Source:Gulf News