وزارت صحت نے131 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے 131 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 58,153 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے461 نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 65,802 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 369 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر7,280 ہوگئی ہے.A
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
72,283 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
#UAE Health Ministry conducts 72,283 additional #COVID19 tests, announces 461 new cases, 131 recoveries, two deaths #WamNews pic.twitter.com/kEKy38A5C5
— WAM English (@WAMNEWS_ENG) August 20, 2020
Source : WAM







