خلیج اردو آن لائن:
راس الخیمہ حکام نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے امارات بھر میں شادی ہال اور دیگر تقریبات کے لیے استعمال ہونے والے ہال بند کر دیا۔
راس الخیمہ اکنامک ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بدھ کے روز جاری کردہ بیان میں آج یعنی 10 فروری سے امارات بھر میں شادی اور ایونٹ ہال بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اور یہ پابندی 5 مارچ تک جاری رہے گی۔
حکام کی جانب سے یہ فیصلہ کورونا کی موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ آج صبح راس الخیمہ حکام کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے نئے قواعد و ضوابط کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔
نئے ایس او پیز کے تحت سماجی فیملی تقریبات میں زیادہ سے زیاہ 10 افراد کے شرکت کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ جنازوں میں زیادہ زیادہ 20 افراد کی شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔
جبکہ عوامی مقامات پر تمام افراد کو ایک دوسرے کم از کم 2 میٹر کا فاصلہ رکھنا ہوگا۔
Source: Khaleej Times







