متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : کورونا ویکسین سے متعلق سفری ایڈوئزری جاری ، آپ کیلئے کیا نیا ہے؟

خلیج اردو
18 جنوری 2021
ابوظبہی : اتوار کے روز متحدہ عرب امارات کے دارلحکومت کی جانب سے ابوظبہی میں داخلے کیلئے سفری لاوازمات میں سختی کر دی گئی ہے جس کے بعد نئے شرائط لاگو کیے گئے ہیں ، تاہم ان افراد کیلئے خصوصی نرمی اور استثنیٰ موجود ہے جنہوں نے کورونا ویکسیشن کے قومی پروگرام میں حصہ لیا ہے۔

حکام کو بتایا گیا ہے کہ سفری سہولیات میں کورونا ویکسین لینے والون کیلئے خاصی رعیات رکھی گئی ہے۔ ان افراد کو کورونا وائرس کی تشخصیص کا پی سی آر ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں ہو گی اگر وہ متحدہ عرب امارات کے کسی دوسری ریاست سے ابوظبہی میں داخل ہو رہے ہوں۔

ابوظبہی کراسز اینڈ ڈیزاسٹر منجمنٹ کمیٹی کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ صحت نے ان لوگوں کیلئے خصوصی سکریننگ پروٹوکول کی منظوری دی ہے جنہوں نے قومی ویکسینشن پروگرام کے ٹرائل 3 یا قومی ویکسینش پروگرام میں ویکسین کی دو ڈوز لیں ہوں ۔

نئے پروٹوکول کے مطابق وہ افراد جنہون نے ویکسیشن کے کلینکل ٹرائل 3 کے دوران ویکسین کی دو ڈوز لیں ہوں یا جنہوں نے قومی ویکسیشن پروگرام میں اپنی دونوں دفعہ کی خوراک لیں ہوں اور الحسن ایپلیکیشن پر ان کا اسٹیٹس ای یا پھر گولڈ اسٹار شو ہورہا ہوتا ہے تو ان افراد کیلئے سفری سہولیات موجود ہیں۔ جن افراد کے حوالے سے اپلیکیشن میں ای کا نشان دیکھائی دیتا ہے ، ان کیلئے ضروری ہے کہ دوسری خوراک کے بعد 28 دن پورے ہوئے ہوں ۔ تاہم یہ نشان تب آتا ہے جب کسی نے پی سی آر کا ٹیسٹ کرایا ہو۔اس نشان کی معیاد 7 دن ہے اور اگر یہ شخص سفری استثنیٰ حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیئئے وہ دوبارہ ٹیسٹ کرائیں تاکہ یہ نشان غائب نہ ہو۔

نئے پروٹوکول کے مطابق الحسن اپلیکیشن میں ای کا نشان یا گولڈ اسٹا کا اسٹیٹس رکھنے والوں کو اتوار سے دارالحکومت میں نافذ کردہ دونوں نئے سفری اصولوں سے استثنیٰ حاصل ہے ۔ یعنی ، منفی پی سی آر یا ڈی پی آئی ٹیسٹ کا نتیجہ موصول ہونے کے 48 گھنٹوں کے اندر اندر ابوظہبی میں داخل ہونا یا ابوظبہی میں قیام کے چوتھے اور اٹھویں دن پی سی آر ٹیسٹ لینے سے استثنیٰ حاصل ہے۔

وہ لوگ جو گرین لسٹ سے ابوظبہی میں داخل ہورہے ہیں ، ان کیلئے کسی بھی طرح کے قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہے تاہم وہ یہاں قیام کے چھٹے دن پی سی آر ٹیسٹ کریں گے جبکہ دیگر ممالک سے آںے والوں کیلئے یہاں پہنچتے ہی پی سی آر ٹیسٹ کرانا لازمی ہے اور وہ 10 دنوں کیلئے قرنطیہ میں ہونے کے ساتھ ساتھ اٹھویں دن کورونا پی سی آر ٹیسٹ کرائیں گے۔

ابوظہبی گورنمنٹ میڈیا آفس کے مطابق اگر کسی شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت آجائے تو اسے چوتھے دن ٹیسٹ کرانا ہوگا اور اگر رزلٹ منفی آیا تو اسے قرنطینہ ختم کرنا ہوگا۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button