
خلیج اردو
18 جنوری 2021
دبئی : دبئی کی ایک عدالت نے جمیرہ میں ویلاز سے لاکھوں درہم کی نقدی اور جیولری لوٹنے والے تین رکنی گروہ پر فرد جرم عائد کر لیا ہے اور مقدمی زیر سماعت ہے۔
دبئی استعاثہ عامہ کی دستاویزات کے مطابق واقعہ 17 فروری 2020 کو اس وقت پیش آیا تھا جب مزکورہ گروہ کے اراکین جن میں دو ایشیائی باشندے اور ایک افریقی شخص شامل ہے ، نے ایک ویلاز کو لوٹنے کی سازش کی۔ اس گروہ کو پیشگی اطلاع ملی تھی کہ وہاں مالک موجود نہیں ہے۔ ان لوگوں نے گھر لوٹنے کیلئے چاقو اور کرایے کی گاڑی کا استعمال کیا جو جرم کوجنے میں مددگار ثابت ہوا۔
گروہ میں شامل 36 سالہ افریقی شخص نے یہ کار کرائے پر لی تھی ، جب کہ 30 سے 35 سال کے درمیان ایشیائی باشندے اس ویلاز میں گھس گئے اور نقدی اور زیورات خالی چوری کرکے لے گئے۔
جب ویلاز کا مالک بیرون ملک سفر سے واپس آیا تو اسے معلوم ہوا کہ اس کے گھر تو چوری ہوئی ہے۔ 3600،000 مالیت کی نقد رقم اور 3313،285.2 مالیت کے زیورات اس کے گھر سے چوری ہوئے تھے۔ پولیس نے ولا میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی (سی سی ٹی وی) فوٹیج کا جائزہ لینے کے بعد ملزم کی شناخت کی اور اس کا پتہ لگایا۔
پولیس نے تینوں ملزمان اور ایک جیولر جو چوری شدہ زیورات خریدنے میں ملوث تھا، کو گرفتارکر لیا ہے اور مقدمہ دبئی میں فوجداری عدالت میں زیر سماعت ہے۔
Source : Khaleej Times