متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے 45 افراد کو کرونا وائرس کا شکار کردیا

(خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں ایک شخص نے 45 افراد کو کرونا وائرس کا شکار کردیا ۔ متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کے نمائندے نے میڈیا کو بتایا کہ مذکورہ شخص نے اپنی بیوئی اور گھر کے مزید افراد کے ساتھ مجموعی طور پر 45 افراد کو کرونا منتعقل کردیا ۔

نمائندہ محکمہ صحت نے یہ بھی بتایا کہ متحدہ عرب امارات میں کرونا وائرس سے صحتیابی کا تناسب 9 فیصد تک پہنچ چکا ہے ج کہ امارات کا تناسب صرف 5۔0 فیصد ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں یہ بات خوشائند ہے کہ بین اقوامی ممالک میں اموات کا سب سے کم تناسب متحدہ عرب امارات میں ہے ۔

متحدہ عرب امارات محکمہ صحت کی جانب سے متعدد بار آگاہی مہمات کے ذریعے لوگوں کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کرونا وائرس سے بچنے کا حل پرہیز میں چھپا ہے ۔ متحدہ عرب امارات میں تقاریب اور ہجوم میں اختتاط کرنے کے ساتھ کرونا وائرس سے بچاو کی تدابیر پر عمل کرنے کی ترغیب دی گئی ہے ۔

ایک شخص کی جانب سے 45 افراد کا کویڈ 19 میں مبتلا ہونا انتہائی افسوس ناک ہے کیونکہ ایک فرد کی وجہ 45 افراد کے مسائل میم اضافہ ہوا ہے ۔

محکمہ صحت متحدہ عرب امارات کی جانب سے اختیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے پر جرمانے کا اعلان بھی کیا گیا ہے متعدد افراد کو تدابیر پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے جرمانوں کا سامنا بھی کرنا پڑھا ہے ۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button