اماراتی شخص نےگھر کے اندر رہنے والے لوگوں کا مذاق اڑایا-
ام القواین: پولیس نے ام القواین میں ایک اماراتی شخص کو گرفتار کیا ہے جو ام القواین میں سوشل میڈیا کے ذریعے اسٹے ہوم ڈرائیو کا مذاق اڑا رہا تھا
امارات کے ایک محلے کا خاص طور پر تذکرہ کرنے اور رہائشیوں کامذاق اڑانے کے بعد پولیس نے اس شخص کی شناخت کی اور اسے قانونی کارروائی کے لئے حکام کے پاس بھیج دیا
ام القوین پولیس میں محکمہ برائے جرائم اور تفتیش کے ڈائریکٹر ، بریگیڈیئر حامد متر بن اجیل نے کہا کہ پولیس حکام کے ذریعہ کئے جانے والے حفاظتی اقدامات کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے کسی بھی طرح کے برتاؤ کو برداشت نہیں کرے گی
بریگیڈ بن اجیل نے کہا ، "ام القوین پولیس ان لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی جو معاشرے کی کسی بھی طرح سے توہین کرے گا ، چاہے وہ الفاظ کے ذریعہ ہو یا کاروائی سے
اس شخص کے معاملے کی قانونی کارروائی کے لئے ام القوین پبلک پراسیکیوشن کے پاس بھیجا جائے گا۔
پولیس نے کہا کہ ایسی کسی بھی کارروائی کے لئے سوشل میڈیا سرگرمی پر نظر رکھی جائے گی۔
Source : Gulf News
10 April 2020







