
خلیج اردو
دبئی میں جاری ون بلین فالوورز سمٹ کے دوران کنٹینٹ کریٹرز کے لیے 50 لاکھ درہم کے خصوصی فنڈ کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فنڈ کریئیٹرز ہیڈکوارٹر اور الفان کی جانب سے شروع کیا جائے گا اور اس کا مقصد ایسے سوشل میڈیا کریٹرز کی معاونت کرنا ہے جو خاندانی اور سماجی موضوعات پر مواد تیار کرتے ہیں۔
سنہ 2026 کو امارات میں “سالِ خاندان” قرار دیا گیا ہے، جس کا مقصد خاندانی نظام کو مضبوط کرنا اور خاندانی رشتوں کے استحکام کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔
فنڈ سے فراہم کی جانے والی سہولتیں:
-
تعلیم اور تربیت
-
جدید فلم سازی کا سامان
-
اعلیٰ معیار کی پروڈکشن سہولتیں
-
سوشل میڈیا پلیٹ فارم معاونت اور برانڈ ڈیل کے مواقع
اس فنڈ کا ہدف نہ صرف مقامی کریئیٹرز کی حوصلہ افزائی کرنا ہے بلکہ بین الاقوامی باصلاحیت افراد کو بھی متحدہ عرب امارات منتقل ہونے کی ترغیب دینا ہے، تاکہ تخلیقی صنعت کو مزید فروغ دیا جا سکے۔







