
خلیج اردو:
نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی کے مطابق پیر 12 جنوری کو ملک میں موسم عام طور پر صاف سے جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جبکہ جزائر اور شمالی و مشرقی علاقوں میں ہلکے بادل چھائے رہیں گے۔
دبئی، ابوظبی اور شارجہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 18 اور 15 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہ سکتا ہے۔
صبح 4 بجے سے 9:30 بجے تک دھند کے لیے سرخ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
رات اور منگل کی صبح کے دوران ساحلی اور اندرونی علاقوں میں نمی بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث دھند یا کہر بننے کا خدشہ ہے۔ جنوب مشرقی سے شمال مغربی سمت کی ہلکی سے معتدل ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو وقتاً فوقتاً تیز بھی ہو سکتی ہیں، جن کی رفتار 10 سے 25 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکڑوں کی صورت میں 30 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
عرب خلیج اور بحیرہ عمان میں سمندر معمولی سا ہلکا رہے گا۔
ملک کے بعض حصوں میں درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے جبکہ جبل جیس جیسے بلند علاقوں میں کم سے کم درجہ حرارت 5 ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی توقع ہے۔







