متحدہ عرب امارات

دبئی میں موٹرسائیکل سوار کی غفلت سے ڈیلیوری بوائے جاں بحق-

عربی روزنامہ البیان نے جمعرات کو رپوٹ کیا کہ ایک نشے میں دھت موٹرسائیکل سوار نے سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک ڈیلیوری بوائے کو موٹرسائکل سے ٹکر مار دی جو کہ روڈ کراس کررہا تھا –

بر دبئی پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر عبد اللہ خادم نے بتایا کہ ڈلیوری کرنے والا شخص سڑک کراس کررہا تھا کہ موٹرسائیکل نے اسے ٹکر مار دی-قومی اسٹرلائزیشن پروگرام کے پیش نظر سڑک خالی
ہونے کی وجہ سے موٹرسائیکل سوار تیز رفتاری کر رہا تھا ۔ بریگیڈیئر خادم نے مزید کہا کہ یہ واقعہ بدھ کی رات 9.30 بجے پیش آیا ، متاثرہ ڈلیوری بوائے کو شدید زخمی حالت میں ایمبولینس کے ذریعے اسپتال لے جایا گیا۔ مبینہ طور پر ڈلیوری بوائے اسپتال پہنچنے کے بعد فوت ہوگیا۔

انھوں نے مزید بتایا کہ موٹرسائیکل سوار سے تفتیش کرتے ہوئے پولیس کو پتہ چلا کہ اس نے شراب نوشی کی تھی- اسے مزید قانونی چارہ جوئی کے لئے استغاثہ کے حوالے کردیا گیا-

Source : Khaleej Times
23 April 2020

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button