
( خلیج اردو ) متحدہ عرب امارات میں ایکم اگست سے دبئی ائیر پورٹ پر آمدورفت کے متعلق نئے قوانین پر عمل برآمد شروع کردیا گیا ہے جس کے مطابق دبئی آنے والوں اور دبئی سے رخصت ہونے والوں کے پاس کویڈ 19 کا منفی سرٹیفیکٹ ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔
دبئی ائیر پورٹ پر مسافروں کے پاس کویڈ منفی سرٹیفیکٹ ہونا چاہئے جس کی معیاد 96 گھنٹوں سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے ورنہ پھر قابل قبول نہیں ہوگا ۔
متحدہ عرب امارات کے رہائشی، باشندے اور سیاخ دبئی ائیر پورٹ میں داخل ہونے سے پہلے کویڈ منفی سرٹیفیکٹ ساتھ لائے اور دبئی سے برطانیہ، یورپین یونین سفر کرنے والے افراد اپنے ساتھ کویڈ منفی سرٹیفیکٹ رکھیں کیونکہ وہاں پر اس کی ضرورت پڑھ سکتی ہے ۔ 12 سال سے کم عمر بچوں کے لئے پی سی آر ٹیسٹ کرنے کی ضرورت نہیں ۔
دبئی واپسی کرنے والے افراد جن کے پاس رہائشی ویزے ہیں وہ آنے سے پہلے جنرل ڈاریکٹریٹ ریزیڈنسی اور فارن افیئرز سے اپرول لینے کے پابند ہونگے جس کے بعد ان لائن طریقہ کار سے ٹیکٹ جدید سکتے ہیں ۔ اپرول کے لئے ان لائن اپلائی کی جاسکتی ہے اور درخواست کی نوعیت معلوم کرنے کے لئے ان لائن چیک کیا جاسکتا ہے۔ اگر اپرول جاری ہوجائے تو صارف کو ای میل کے ذریعے آگاہ کردیا جائے گا ۔ اگر درخواست ہر عمل درآمد نہ کیا جائے تو چار دنوں کے بعد دوبارہ اپلائی کرسکتے ہیں ۔ اپرول کے لئے اپلائی کرتے وقت رہائشی ویزے کا نمبر لکھنا لازمی ہوگا ۔
ابوظہبی ائیر پورٹ پر داخلے کے لئے احکامات جاری کئے گئے ہیں اور واپس نے کے لئے آئی سی سے اپرول کے ساتھ کویڈ منفی سرٹیفیکٹ دیکھانا ہوگا جبکہ ابو ظہبی سے یورپ جانے والوں کو اپنے ساتھ کویڈ منفی سرٹیفیکٹ لے جانا ہوگا جو 96 گھنٹوں سے زیادہ پرانا نہ ہو۔
Source: Dubai Media







