
(خلیج اردو ویبڈسک) متحدہ عرب امارات میں امیگریشن حکام نے بتایا کہ بیرون ملک گئے ہوئے تارکین وطن واپسی کے لیے اجازت نامے کے حصول کے لیے درست طریقے سے معلومات فارم میں درج کریں۔
پرمٹ کے لیے درخواست فارم میں وہی معلومات درج کریں جو آپکے پاسپورٹ پردرج ہے۔
ادارہ برائے قومی شہریت اور اقامہ کی جانب سے جاری بیان میں متحدہ عرب امارات واپس آنے کے خواہش مند غیر ملکیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ریٹرن پرمٹ حاصل کرنے کے لیے جاری کیے گئے ویب سائٹ پر وہی معلومات درج کریں جو پاسپورٹ میں ہیں۔ سفری ٹکٹ کے لیے جو پاسپورٹ استعمال کیا جائے وہی پرمٹ کے لیے استعمال ہوگا۔ اگر درج کی گئی معلومات میں کسی قسم کا تضاد ہوا تو واپسی کے لیے پرمٹ جاری نہیں کیا جائے گا۔
ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کوئی بھی غیر ملکی اس وقت تک ٹکٹ نہ خریدے اور نہ ہی سفر کے لیے سیٹ بک کرائے جب تک مٹ کے لیے اس کی درخواست منظور نہیں ہوجاتی۔ ٹکٹ بکنگ کے لیے وہی تاریخ درج کی جائے جو ختمی ہو۔
غیر ملکیوں کے لیے ریٹرن پرمٹ حاصل کرنے کے لیے smartservice.ica.gov.ae پر درخواست اپ لوڈ کی جا سکتی ہے۔ متعلقہ ادارے سے پرمٹ کی منظوری کے بعد 21 دن تک کارآمد ہوتا ہے۔
جنکا ویزا دبئی کا ہے وہ GDRFA کے ویب سائٹ پر درخواست جمع کروا سکتے ہے.
متحدہ ادارہ قومی شہریت اور اقامہ کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی درخواست گزار کی درخواست غلط یا نامکمل معلومات کی بنیاد پر 3 بار مسترد ہوتی ہے تو اس کا پرمٹ مستقل طور پر منسوخ کردیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قومی سلامتی اور کورونا وائرس کے خدشے کو مدنظر رکھتے ہوئے غیر ملکیوں کو مرحلہ وار پرمٹ جاری کیے جائیں گے۔







