
(خلیج اردو ) نیا اسلامی سال 20 اگست سے شروع ہوگا اور جعمرات کے دن متحدہ عرب امارات نے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے ۔ اسلامی سال کا تعین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مکہ سے مدینہ ہجرت کے بعد سے کیا جاتا ہے جس کے مطابق جعمرات سے نیا ہجری سال 1442شروع ہوجائے گا ۔
اسلامی کلنڈر کا حساب چاند کی حرکت پر منحصر کرتا ہے ۔ ہر نئے مہینے کی شروعات چاند نظر آنے کے بعد کیا جاتا ہے جبکہ چاند کے نمودار ہونے پر بہت سے عناصر اثر انداز ہوتے ہیں ۔
پہلا اسلامی سال ایکم ہجری 622 اے ڈی سے شروع ہوا تھا جبکہ اسلامی سال مغربی کلنڈر سے ہر سال 11 دن پیچھے جاتا ہے ۔ ایکم محرم لحرام کے موقع پر مسلمان قرآن پاک کی تلاوت کرتے ہیں اور حصوصی نمازیں ادا کی جاتی ہے ۔
شارجہ محکمہ فلکیات کے مطابق پہلے محرم کا چاند 19 اگست صبح سورج نکلنے کے 34 منٹ بعد 6:42 اے ایم کو نمودار ہوگا۔
Source:Gulf News







