
خلیج اردو
ابو ظہبی: متحدہ عرب امارات نے سعودی عرب میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے پر بھارت سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے، جہاں عمرہ زائرین کو لے جانے والی بس ایندھن کے ٹینکر سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے۔
منگل کو جاری بیان میں یو اے ای کی وزارتِ خارجہ نے متاثرہ خاندانوں، بھارت کی حکومت اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس واقعے کو ایک دل خراش سانحہ قرار دیا۔ وزارت نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔







