خلیج اردو۔۔ متحدہ عرب امارات نے سینیگال کے وسطی علاقے میں دو مسافربسوں کے تصادم میں درجنوں افراد کے ہلاک اورزخمی ہونے پر دلی تعزیت اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
ایک بیان میں، وزارت خارجہ و بین الاقوامی تعاون (ایم او ایف اے آئی سی) نے سینیگال اور اس کے عوام اور اس سانحے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا