
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے سویڈن کو غیر قانونی اسلحہ اسمگلنگ کے الزام میں مطلوب دو افراد حوالے کر دیے۔ دونوں ملزمان کو دبئی پولیس نے انٹرپول کے ریڈ نوٹس کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا۔
سویڈش حکام کے مطابق دونوں افراد غیر قانونی اسلحہ کی اسمگلنگ میں ملوث اور اس حوالے سے سب سے زیادہ مطلوب افراد میں شامل تھے۔ وزارت انصاف کے فیصلے اور عدالت کے حکم کے بعد یہ حوالگی عمل میں آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یو اے ای بین الاقوامی قانونی تقاضوں پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔
وزارت داخلہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ متحدہ عرب امارات سرحد پار منظم جرائم کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گا اور بین الاقوامی تعاون کو فروغ دے گا تاکہ معاشروں کے تحفظ، انصاف کے قیام اور عالمی امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔







