بوظہبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت پر پابندی ہو گی، پابندی میں توسیع کا آغاز آج سے ہوگا
ابوظہبی نے سفری پابندی میں توسیع کر دی۔ ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت پر پابندی ہو گی، پابندی میں توسیع کا آغاز آج سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کی عالمی وباء پر قابو پانے کے لیے مختلف قسم کے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں جس کے مطابق ابوظہبی نے سفری پابندیوں میں توسیع کر دی ہے۔
ابوظہبی میں سفری پابندیوں میں توسیع کا آغاز 9 جون سے ہوگا۔ سفری پابندیوں میں توسیع کے بعد ابوظہبی، العین اور الظفرہ کے درمیان نقل و حرکت نہیں ہو سکے گی۔ ابوظہبی حکومت کے سرکاری میڈیا آفس کی جانب سے کیے گئے ایک ٹوئیٹ میں بتایا گیا ہے کہ توسیع کے بعد سفری پابندیاں آئندہ ایک ہفتے تک جاری رہیں گی۔
ابوظہبی حکام کی جانب سے سفری پابندیوں کا اطلاق 2 جون سے کیا گیا تھا جس کا مقصد مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے ٹیسٹنگ کرنا تھا، ابتدائی طور پر یہی بتایا گیا تھا کہ سفری پابندیاں ایک ہفتے کے بعد ختم کر دی جائیں گی تاہم پیر کی شام ابو ظہبی کی کورونا کے لیے بنائی گئی ہنگامی کمیٹی نے پولیس اور ادارہ صحت کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر فیصلہ کیا کہ سفری پابندیوں میں مزید ایک ہفتے کے لیے توسیع کر دی جائے۔
Abu Dhabi Emergency, Crisis and Disaster Committee for the Covid-19
Pandemic, in collaboration with @ADPoliceHQ and @DoHSocial, have announced that the Abu Dhabi movement ban is to be extended by one week, starting tomorrow, Tuesday 9 June. pic.twitter.com/FqM678SNBX— مكتب أبوظبي الإعلامي (@admediaoffice) June 8, 2020
سفری پابندیوں کا اطلاق ابوظہبی کے ریجنز (ابوظہبی، العین اور الظفرہ) کے درمیان ہوگا جس کے ساتھ امارات سے باہر جانے یا اندر آنے پر بھی پابندی ہو گی۔ ان پابندیوں کا اطلاق بشمول امارات کے شہریوں کے ابوظہبی کے تمام رہائشیوں پر ہوگا۔
Source : Khaleej Times







