خلیج اردو
19 جنوری 2021
شارجہ : شارجہ کی بلدیہ نے بزرگ شہریوں کیلیے ہمدردی کی بنا پر شارجہ بھر میں مفت پارکنگ سہولت کا اعلان کیا گیا ہے۔
یہ سہولت 19 جنوری سے شروع ہوگی جس کا مقصد بزرگ شہریوں کیلیے امارات کو دوستانہ بنانا ہے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کیلیے بلدیہ کی ویب سائیٹ www.shjmun.gov.ae پر جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
یہ سہولت دبئی اور عجمان میں معمر حضرات کیلیے پہلے سے موجود ہے۔