متحدہ عرب امارات

کورونا کی وجہ سے اومان بارڈر کی بندش سے متحدہ عرب امارات کے شہرے کیسے متائثر ہو رہے ہیں ؟

خلیج اردو
19 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں ٹریول ایجنٹس اور کاورباری شخصیات کا کہنا ہے کہ اومان میں بارڈرز کی بندش کے باعث متحدہ عرب امارات اور ہمسایہ ممالک کے کاروبار متائثر ہورہے ہیں۔

اتوار کو سرکاری نیوز ایجنسی اومان نیوز ایجنسی او این اے نے اعلان کیا ہے کہ اومان ایک ہفتے کیلئے اپنے بارڈرز بند کررہا ہے۔ یہ فیصلہ کورونا وائرس کی ابتر صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ فیصلے کا اطلاق پیر کے روز سے اومان کے وقت کے مطابق شام 6 بجے سے ہوگا۔

ابو ظہبی میں نروانا ٹریول اینڈ ٹورازم کے ایک سینئر ٹریول کنسلٹنٹ عمرو حسن کا کہنا ہے کہ یہ سیاحت کا موسم ہے اور اس موسم میں ایسی بندشوں سے ان کے اور دیگر ایسے سیاحت سے جڑے افراد کے کاروبار پر فرق پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے اماراتی اور غیر ملکی خاندان کے ہمراہ مختصر چھٹیاں منانے کیلئے اومان کا رخ کرتے ہیں لیکن زمینی راستوں کی عارضی بندش کے باعث ان افراد کو اپنے پلان منسوخ یا ملتوی کرنے پڑے ہیں جس سے نہ صرف ان لوگوں کے شیڈول متائثر ہوئے ہیں بلکہ ٹرویولنگ کے شعبے سے وابستہ افراد کے کاروبار کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمانی تارکین وطن اپنے خاندانوں کو وطن واپس جانے کیلئے زمینی سرحدوں سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے بھی سرحد بند ہونے سے متاثر ہوں گے۔

ابو ظہبی میں اسپیڈ ایکسپریس ٹورس اور ٹریول کے منیجنگ ڈائریکٹر البرٹو گافای ان بندشوں کے بارے میں کہتے ہیں کہ عمان سے عموما مختصر طور پر متحدہ عرب امارات کے دورے پر آنے والے کلائنٹ سے بکنگ موصول ہوتی ہے خاص طور پر اختتام ہفتہ کے دوران ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے۔ بہت سے خاندانوں کو متحدہ عرب امارات جانے والے اپنے سفر کے منصوبوں کو منسوخ کرنا پڑے گا۔ اس سے ہمارے کاروباروں پر سخت اثر پڑے گا۔

عمان کے ایک تاجر سلیمان محمد کا کہنا ہے کہ سرحد کی بندش سے متحدہ عرب امارات اور عمان کے کاروباروں پر بہت زیادہ اثر پڑے گا۔ نقل و حمل کے شعبے کے لوگ اور عمان سے کھانے پینے اور دیگر سامان فروخت کرنے والے افراد زمینی سرحد کی بندش سے متاثر ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سرحدوں کی بندش سے دوطرفہ تجارت کے حجم پر بھی اثر پڑے گا۔

زمینی سرحد بند کرنے پر پابندی کے خاتمے کے بعد بھی دونوں ممالک کے لوگوں کو تکلیف ہوگی کیونکہ داخلے کیلئے انہیں متعدد کوویڈ 19 ٹیسٹ لینے کی ضرورت ہوگی ، جس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وقت اور لاگت دونوں پر بھی ضرب لگ جاتی ہے۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button