
خلیج اردو
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات میں جون 2025 کے لیے پٹرول کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق گزشتہ ماہ کے مقابلے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔
وزارت توانائی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق فیول پرائسز مانیٹرنگ کمیٹی نے مئی 2025 کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ قیمتیں ہر ماہ عالمی منڈی میں خام تیل کی اوسط قیمت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقرر کی جاتی ہیں، جن میں تقسیم کار کمپنیوں کے آپریٹنگ اخراجات بھی شامل کیے جاتے ہیں۔
ماہرین کے مطابق مختلف اقسام کی گاڑیوں کے لیے جون میں مکمل فیول ٹینک بھروانے پر اتنا ہی خرچ آئے گا جتنا کہ مئی میں آیا تھا۔
مکمل فیول ٹینک بھرنے کی لاگت (جون 2025):
کمپیکٹ کارز (اوسط ٹینک: 51 لیٹرز)
-
سپر 98 پٹرول: 131.58 درہم
-
سپر 95 پٹرول: 125.97 درہم
-
ای-پلس 91 پٹرول: 121.89 درہم
سیڈان گاڑیاں (اوسط ٹینک: 62 لیٹرز)
-
سپر 98 پٹرول: 190.92 درہم
-
سپر 95 پٹرول: 182.78 درہم
-
ای-پلس 91 پٹرول: 176.86 درہم
ایس یو وی (SUV) گاڑیاں (اوسط ٹینک: 74 لیٹرز)
-
سپر 98 پٹرول: 235.56 درہم
-
سپر 95 پٹرول: 226.55 درہم
-
ای-پلس 91 پٹرول: 219.86 درہم
یاد رہے کہ وزارت توانائی ہر ماہ عالمی قیمتوں کے مطابق نرخوں کا جائزہ لے کر نئے نرخوں کا اعلان کرتی ہے۔







