
خلیج اردو آن لائن:
6 اشاریہ 35 ملین درہم مالیت کی گاڑیاں چوری کرنے اور پھر ملک سے باہر اسمگل کرنے کے الزام میں عجمان کی کریمنل عدالت نے 6 عرب اور ایشیائی باشندوں پر مشمتل گروہ کو قید کی سزا سنا دی۔ جبکہ 19 افراد کو مقدمے سے بری قرار دے دیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق یہ مقدمے اپریل 2020 کا ہے جب عجمان پولیس نے دیگر عرب ممالک کی پولیس کے ساتھ مل کر ایک آپریشن شروع کیا اور اس آپریشن کے دوران چوری شدہ 55 گاڑیاں بازیاب کروانے میں کامیاب ہوئی اور باقی گاڑیوں کی تلاش جاری ہے۔
ایک عہدیدار نے گروہ طریقہ واردات کے بارے میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ”گروہ کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ جس میں ہر گروہ کا جرم کے دروان مختلف کردار تھا۔ پہلے گروہ کے اراکین یو اے ای میں ویزٹ ویزوں پر داخل ہوئے اور انہوں نے گاڑیاں کرائے پر لیں۔ جس کے بعد انہوں نے وہ گاڑیاں دوسرے گروہ کے حوالے کیں جنہوں وہ گاڑیاں ملک سے باہر اسمگل کرنے کا بندوبست کیا”َ۔
اس گروہ ایک عرب ملک میں 28 گاڑیاں اسمگل کیں اور پورٹ حکام جو ڈاکومنٹس دیکھائے ان میں بتایا گیا تھا کہ کنٹینرز کے اندر گھریلو استعمال کا الیکٹرانکس کا سامان ہے۔
جس کے بعد پولیس نے فوری طور پر تفتیش کے لیے ایک ٹیم تشکیل دی۔ جنہوں نے 12 مشتبہ افراد مخلتف امارات سے گرفتار کر لیا۔ جبکہ گروہ دیگر دو ممبران ملک سے فرار ہوگئے۔
گرفتاری کے بعد ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوے پولیس کو بتایا کہ ان کے پاس 17 گاڑیاں موجود ہیں جسے وہ یو اے ای سے باہر بھیجنے کی کوشش رہے تھے۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ کو وہ جعلی دستاویزات استعمال کرتے ہوئے 38 گاڑیاں دوسرے ملک اسمگل کر چکے ہیں۔
جس کے بعد پولیس نے عجمان پورٹ حکام سے رابطہ کیا اور انہیں 17 گاڑیوں کی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کر کے ان گاڑیوں کو اسمگل ہونے سے روک دیا۔
مزید برآں، پولیس نے اس ملک سے بھی رابطہ کیا جہاں پہلے ہی 38 گاڑیاں اسمگل کی جا چکی تھیں
Source: Khaleej Times







