متحدہ عرب امارات

ایک کار سوار کی توہین کرنے اور اسکی گاڑی کو نقصان پہنچانے کے الزام میں ایک عرب باشندے پر 25 ہزار درہم جرمانہ عائد

 

خلیج اردو آن لائن:

ایک کار سوار کی گاڑی میں جان بوجھ کر گاڑی ٹکرانے اور پھر اسکی توہین کرنے کے الزام میں عدالت نے ایک نوجوان کو متاثرہ شخص کو 25 ہزار 750 درہم بطور ہرجانہ ادا کرنے کی سزا سنا دی۔

العین کی ابتدائی عدالت  گاڑی کو نقصان پہنچانے اور ڈرائیور کی بے عزتی کرنے الزام میں قصوار ثابت ہونے کے بعد عرب باشندے کو حکم دیا کہ وہ متاثرہ شخص کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کے لیے ہرجانہ ادا کرے۔

عدالتی ریکارڈ کے مطابق متاثرہ شخص نے اس واقع میں خود کو پہنچنے والے اخلاقی اور جسمانی نقصان کی بھرپائی کے لیے مدعاعلیہ کے خلاف 51 ہزار درہم ہرجانے کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

متاثرہ شخص نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ العین کی ایک سڑک پر ڈرائیو کر رہا تھا جب اس نے لین تبدیل کی تو اسی لین میں مدعاعلیہ کی گاڑی بھی تھی۔ جس کے بعد مدعاعلیہ نے اسکا پیچھا کیا، گاڑی کو متاثرہ شخص کی گاڑی کے ساتھ ٹکرایا اور بار بار ہیڈ لائٹٰیں چلائیں۔

جب درخواست کنندہ نے گاڑٰی روکی تو مدعاعلیہ نے اسکی بے عزتی کی اور جان بوجھ کر گاڑی اسکی گاڑی سے ٹکرا دی۔

درخواست کنندہ نے موقف اختیار کیا کہ مدعاعلیہ نے اسکی جان کو خطرے میں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اسکی بے عزتی بھی کی جس سے اسکی ساکھ کو نقصان پہنچا۔

جس کے بعد عدالت نے ایک میکنک کو گاڑی کے معائنےکے لیے تعینات کیا جس نے عدالت کو بتایا کہ درخواست کنندہ کی گاڑی اسی واقع میں متاثر ہوئی۔ اور گاڑی کی مرمت کے لیے 5 ہزار درہم خرچہ آئے گا۔

تاہم، عدالت نے فریقین کو سننے کے بعد مدعاعلیہ کو حکم دیا کہ وہ درخواست کنندہ کو 20 ہزار درہم اسکو پہنچنے والے اخلاقی اور جسمانی نقصان کی بھرپائی اور 5 ہزار 750 درہم اسکی گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کی بھرپائی کو طور ادا کرے گا۔ اور اس کے علاوہ عدالتی اخراجات بھی ادا کرے گا۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button