متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں پولیس کی کارروائی : کیٹلیٹک کنورٹرز چوری کرنے والے گینگ کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا۔

خلیج اردو
ام القوین : ام القوین پولیس نے گاڑیوں سے کیٹلیٹک کنورٹرز چوری کرنے والے تین ایشیائی باشندوں پر مشتمل ایک گینگ کو گرفتار کر لیا ہے۔

ام القوین پولیس کے محکمہ برائے کرمنل انویسٹی گیشن کے ڈائریکٹر کرنل سعید عبید بن عران کے مطابق گینگ کو 24 گھنٹے سے بھی کم عرصے میں گرفتار کر لیا گیا ۔

حکام کو ان کے جرائم کی اطلاع موصول ہونے کے چوبیس گھنٹے کے اندر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے فوری طور پر ان افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے سی آئی ڈی ٹیم تشکیل دی۔ ملزمان نے تفتیش کے دوران اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

کرنل بن آران نے عوام پر زور دیا کہ وہ ایسے جرائم کی اطلاع پولیس کو دیں تاکہ ان کی کمیونٹی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button