خلیج اردو آن لائن:
ابوطہبی میں واقع انڈٰین سفارت خانہ میسنجر کی نوکری کے لیے درخواستیں وصول کر رہا ہے۔
اس آسامی کے لیے اپلائی کرنے کی اہلیت درج ذیل ہے:
اس نوکری کے لیے درخواست دینے کے لیے ضروری ہے کہ آپ کے پاس کم از ہائی اسکول تک کی تعلیم اور یو اے ای کا کارآمد رہائشی ویزا ہو۔
درخواست دینے کا طریقہ کار:
درخواست دینے کے لیے اہل امیدوار اپنی سی وی بذریعہ ڈاک یا خود جا کر ڈلیور کر سکتے ہیں۔ سی وی کے ساتھ آپ کو اپنی تازہ تصویر بھی بھیجنی ہوگی۔ اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 20 اپریل ہے۔
امیدوار اپنی سی وی بھارتی ایمبیسی کے درج ذیل پتے پر دے سکتے ہیں:
انڈٰین ایمبیسی، ابوظہبی، پلاٹ نمبر 10، ڈپلومیٹک ایئریا۔
ڈاک کے ذریعے درخواست درج ذیل پتے پر بھیجی جا سکتی ہے:
پی او باکس 4090، ابوظہبی۔
مزید برآں، سفارت خانے کا کہنا ہے کہ صرف شارٹ لسٹ کیے جانے والے امیدواروں کو انٹرویو کے لیے بلایا جائے گا۔
Source: Khaleej Times







