خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات کے حکام کا کہنا ہے کہ کیفے اور ریستوران کورونا کے خلاف بنائے گئے قواعد و ضوابط پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو ہوٹل سے نکل جانے کا کہ سکتے ہیں۔
راس الخیمہ بلدیہ کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ ترین کووڈ رولز کے مطابق کورونا ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے صارفین کو ہوٹل مینجمنٹ ہوٹل سے نکل جانے کا کہ سکتی ہے اور ایسے صارفین کی طرف سے ادا کی جانے والی رقم بھی واپس کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔
ہوٹلوں اور کیفوں میں درج ذیل قواعد و ضوابط پر عمل کرنا ہوگا:
صارفین کو کیفوں اور ہوٹلوں کے اندر ماسک پہننا ہوگا،
ماسک کا استعمال واش روم جاتے ہوئے بھی کرنا ہوگا،
انہیں اپنی ٹیبل پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے دوران ماسک اتارنے کی اجازت ہوگی۔
مزید برآں، ہوٹل میں لوگوں کی بھیڑ کم رکھنے کے پیشن نظر صارفین کے ہوٹل، کیفے یا ریستوران کے ویٹنگ ایئریا میں انتظار کرنے پر پابندی عائد ہے۔
ہوٹلوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ڈائننگ ٹیبل ایک دوسرے سے دو میٹر کے فاصلے پر لگائیں۔ ایک ٹیبل پر فیملی کے علاوہ چار سے زیادہ افراد کے بیٹھنے پر پابندی عائد ہے۔
Source: Khaleej Times







