خلیج اردو آن لائن:
اگر آپ اپنی گاڑی کے لیے فینسی نمبر پلیٹ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو 10 اپریل کو شام ساڑھے چار بجے دبئی فیسٹیول سٹی انٹرکانٹیننٹل ہوٹل میں دو، تین چار اور پانچ ہندسوں پر مشتمل نمبر پلیٹیں نیلامی کے لیے پیش کی جائیں گیں۔
دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کا کہنا ہے کہ بولی میں شرکت کے خواہشمند افراد دبئی ڈرائیو ایپ یا آر ٹی اے کے کسی بھی کسٹمر سروس سںٹر سے نیلامی کے لیے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔
آر ٹی اے کا مزید کہنا ہے کہ "سیٹیں محدود ہیں اس لیے بولی لگانے والوں کو ترجیح دی جائے گی۔ لہذا نیلامی سے پہلے رجسٹریشن کروانے کی ہدایت دی جاتی ہے۔ تاہم، دوپہر دو بجے سے نیلامی کے ہال میں بھی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے”۔
فروخت کی جانے والی نمبر پلیٹوں میں 5 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس بھی شامل کیا جائے گا۔ مزید برآں، نیلامی میں شرکت کرنے لیے آر ٹی اے کے نام 25 ہزار درہم کا سیکیورٹی چیک بھی جمع کروانا ہوگا۔
مزید برآں، بولی لگانے والوں کو 120 درہم ناقابل واپسی فیس کی مد میں بھی ادا کرنے ہوں گے۔
Source: Khaleej Times







