دبئی: متحدہ عرب امارات کی استعاثہ عامہ نے وضاحت کی ہے کہ سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی مدد سے جسم فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کیلئے سخت سزائیں موجود ہیں۔
وفاقی قانون ۲۰۲۱ کے فرمان نمبر ۳۴ کے آرٹیکل ۳۳ کے مطابق کسی بھی طرح کے جسم فروشی کے دھندے میں ملوث افراد جو ٹیکانلوجی کا سہارا لیتے ہیں اور اس کیلئے سوشل میڈیا یا انٹرنیٹ کا سہارا لیتے ہیں تو انہیں جزوی قید اور کم از کم ۲۵۰۰۰ اور زیادہ سے زیادہ ۱۰۰۰۰۰۰ درہم جرمانہ ہوگا۔
اس حوالے سے کم از کم پانچ سال جیل اور کم از کم سزا ایک لاکھ درہم ہوگی اگر آپ نے بچوں کو ٹارگٹ کیا ہو۔
یہ پوسٹ معاشرے میں قانون کی حکمرانی کیلئے ایک آگاہی مہم کا حصہ ہے جو متحدہ عرب امارات کے قانون کلچر کو اجاگر کرتا ہے۔ اس حوالے سے ملک میں قانون کی بالادستی کی کوشش کا ایک حصہ ہے۔