متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات: 2026 میں اسلامی سال نو، رمضان، عیدالفطر اور عیدالاضحی کی متوقع تاریخوں کا اعلان

خلیج اردو
ابوظہبی: جیسے ہی شہری عیدالاضحیٰ کی طویل تعطیلات سے واپس آ رہے ہیں، ویسے ہی ان کی نظریں 2026 میں آنے والی اگلی چھٹیوں پر مرکوز ہو چکی ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں لوگ نہ صرف رواں سال کی یادگار تعطیلات کو یاد کر رہے ہیں بلکہ اگلے سال کے اہم اسلامی ایّام کا بے صبری سے انتظار بھی کر رہے ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے فلکیاتی مرکز نے پیر کے روز 1447 ہجری کے مطابق 2026 کے اہم اسلامی مواقع کی متوقع تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ یہ تاریخیں چاند کی فلکیاتی گردش پر مبنی ہیں، اور سرکاری سطح پر چاند نظر آنے کی بنیاد پر ان میں تبدیلی ممکن ہے۔

ہجری سال نو (محرم)
نئے اسلامی سال کا آغاز ممکنہ طور پر جمعرات، 26 جون 2025 کو ہوگا، کیونکہ چاند دیکھنے کا دن بدھ، 25 جون 2025 کو متوقع ہے، جو 29 ذو الحجہ 1446 ہجری کو پڑے گا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات میں عوامی تعطیل دیے جانے کا امکان ہے۔

رمضان المبارک
2026 میں رمضان کا آغاز سرد مہینے فروری میں ہوگا، جس سے روزہ داروں کو موسم کی سہولت ملے گی۔
فلکیاتی حساب کے مطابق رمضان کا چاند منگل، 17 فروری 2026 کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد بدھ، 18 فروری کو کچھ علاقوں میں پہلا روزہ ہو سکتا ہے۔
تاہم مشرقی خطوں میں چاند اگلے دن یعنی بدھ، 18 فروری کو نظر آئے گا، جس کے بعد روزے جمعرات، 19 فروری 2026 سے شروع ہوں گے۔

عیدالفطر
رمضان کے اختتام پر منائی جانے والی عیدالفطر، 2026 میں ممکنہ طور پر جمعہ، 20 مارچ کو منائی جائے گی۔
شوال کا چاند جمعرات، 19 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے، تاہم مشرقی ممالک میں یہ ایک دن بعد یعنی 21 مارچ کو بھی ہو سکتا ہے۔

عیدالاضحیٰ
اسلام کے اہم ترین ایّام میں شامل عیدالاضحیٰ، ذو الحجہ کی دسویں تاریخ کو منائی جاتی ہے، جو یومِ عرفہ کے ایک دن بعد آتی ہے۔
2026 میں ذو الحجہ کا آغاز متوقع طور پر اتوار، 17 مئی کو ہوگا، جس کا مطلب ہے کہ عیدالاضحیٰ منگل، 26 مئی کو ہو سکتی ہے۔
مشرق میں چاند ایک دن بعد یعنی 18 مئی کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد وہاں عید بدھ، 27 مئی 2026 کو منائی جائے گی۔

یاد دہانی
فلکیاتی اندازے سرکاری تعطیلات کی حتمی تاریخیں نہیں ہوتے، بلکہ ممکنہ تخمینے ہوتے ہیں۔ چاند دیکھنے والی کمیٹی کی تصدیق ہی سرکاری چھٹیوں کی بنیاد بنتی ہے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button