خلیج اردو
دبئی: تقریباً تین دہائیوں کے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے عرب پارلیمنٹیرینز میں سے ایک انتقال کر گئے۔
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل نیشنل کونسل (ایف این سی) کے رکن علی جاسم احمد العلی آج صبح ایک بیماری میں مبتلا ہونے کے بعد دار فانی چھوڑ گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ ایف این سی کے سب سے طویل عرصے تک رکن رہے۔وہ متحدہ عرب امارات کی پارلیمانی باڈی کے سابق ڈپٹی اسپیکر تھے اور کئی وفود اور کمیٹیوں کا حصہ رہ چکے ہیں۔
ام القوین سے ایف این سی کے رکن ال علی براڈکاسٹنگ نیٹ ورک کے مینیجر بھی تھے۔
2017 میں انہوں نے عرب اور بین الاقوامی پارلیمانی کام میں اپنی کوششوں کے لیے مڈل ایسٹ پارلیمانی ایکسیلنس ایوارڈ جیتا تھا۔
ام القوین میڈیا آفس نے بتایا ہے کہ متوفی کی نماز جنازہ ظہر کی نماز کے بعد الراس مسجد میں ادا کی جائے گی۔
Source: Khaleej Times