
خلیج اردو
دبئی: یو اے ای لاٹری کے منتظمین کے مطابق سات شرکا 100 ملین درہم کے جیک پاٹ انعام سے صرف ایک نمبر کے فرق سے محروم ہوگئے، تاہم انہیں ہر ایک کو ایک لاکھ درہم ملے۔ اس دوران 20ویں قرعہ اندازی میں چوتھے شخص نے 10 لاکھ درہم جیت لیا جبکہ مزید 13 افراد کو بھی ایک لاکھ درہم کے انعامات ملے۔
منتظمین کا کہنا ہے کہ فاتحین کا تعلق عراق، مصر، فلپائن، بھارت، لبنان، برطانیہ اور ایران سے ہے۔
100 ملین درہم جیک پاٹ کے جیتنے والے نمبر تھے: ڈیز سیٹ میں 11، 20، 17، 5، 24 اور 14 جبکہ منتھ سیٹ میں نمبر 2۔ جیک پاٹ جیتنے کے لیے شرکا کو ڈیز سیٹ کے تمام 6 نمبروں کو کسی بھی ترتیب میں اور منتھ سیٹ کے نمبر کو بالکل درست ملانا ہوتا ہے۔
یو اے ای لاٹری نومبر 2024 میں لانچ کی گئی تھی، جو ملک کی پہلی اور واحد ریگولیٹڈ لاٹری ہے، جس کا گرینڈ انعام 100 ملین درہم ہے۔







