متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ کی ایئرلائن دو لاکھ کے قریب ملازمین کو نوکریاں دیں گے

خلیج اردو
20 اکتوبر 2021
دبئی : متحدہ عرب امارات اور مشرق وسطیٰ سے مختلف ایئرلائن اب آئندہ آنے والے سالوں میں 196,000 افراد کو نوکریاں دے گا جن میں 54,000 پائلٹ ، 51,000 ٹیکنیشن اور 91,000 کیبن کریو ممبرز کو ملازمت دے گا۔ بدھ کے روز بووئنگ نے حالیہ پیشگوئی میں بتایا ہے۔

امریکی طیارہ ساز کمپنی بوونگ نے اندازہ لگایا ہے کہ علاقائی کیریئر کو 2040 تک 700 بلین ڈالر مالیت کے 3000 نئے ہوائی جہازوں کی ضرورت ہوگی۔

دبئی کی ایئرلائن ایمریٹس اور ابوظہبی کی اتحاد ایئر ویز نے آنے والے چند مہینوں میں 4،500 کیبن کریو اور دیگر ہوائی اڈے کے عملے کی خدمات حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ ترقی اور اس روٹ کی توسیع کو ایڈجسٹ کیا جاسکے۔

ایمریٹس آنے والے مہینوں میں 3 ہزار کیبن کریو اور ایئرپورٹ سروسز دینے والے 500 ملازمین بھرتی کرے گا تاکہ مسافروں کی بڑھتی مانگ کو پورا کیا جا سکے۔ اتحاد اپنے کیبن کریو ٹیم میں شمولیت کیلئے مہمان نوازی کے تجربے کے حامل 1000 افراد کو بھرتی کرے گا ۔
کارن فیری میں یورپ ، مشرق وسطیٰ اور افریقہ کے علاقائی ڈائریکٹر وجے گاندھی نے خلیج ٹائمز کو بتایا کہ خلیجی ہوا بازی کے مخصوص کردار گزشتہ چند مہینوں میں اعلی صلاحیت پر کام کرنے والی پروازوں کی واپسی سے بھرے جا رہے ہیں۔ بنیادی ہوا بازی کے کرداروں کیلئے بھرتی ضرورت کی بنیاد پر جاری رہے گی۔

بوونگ میں مشرق وسطیٰ کیلئے کمرشل مارکیٹنگ رینڈے ہائیسی کا کہنا ہے کہ دنیا کو سفری لحاظ سے جوڑنے کے سلسلے میں کافی اہم ہے۔ یہ خطے ہوابازی کے سلسلے میں ہمیشہ سے رہنمائی کر چکا ہے۔

بوونگ نے مشرق وسطیٰ کے مسافروں کی ٹریفک اور علاقائی کمرشل بیڑے سے متعلق پیشگوئی کی ہے کہ اگلے بیس سالوں میں وہ اپنا کردار دوگنا کریں گے۔

مشرق وسطیٰ کیلئے جانے والے طیاروں میں دو تہائی بحالی اور شرح نمو کو برقرار رکھے گا جبکہ ایک تہائی طیاروں کے حوالے سے مرمت یا پرانے کی جگہ نئے رکھنے کے آرڈر ہوں گے جو ایندھن میں بچت کا باعث بنیں گے۔

بووئنگ نے اندازہ لگایا ہے کہ مشرق وسطی کے تجارتی جیٹ اور سروسز مارکیٹ کی قیمت اگلے 20 سالوں میں 1.4 ٹریلین ڈالر سے زیادہ ہوگی۔

ایک اندازے کے مطابق فرائیٹر طیاروں کی تعداد اسی سے دوہزار چالیس تک ایک سو پچاس ہو جائے گی جبکہ سنگل ایسل فلیٹ 660 طیاروں سے تقریباً تین گنا ہوکر 1,750 ہو جائے گی۔

Source : Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button