خلیج اردو آن لائن:
متحدہ عرب امارات میں سوشل میڈیا پر وزارت داخلہ کے نام سے ایک ٹوئیٹ گردش کر رہا ہے۔ جس میں متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے باعث ایک اور لاک ڈاؤن لگائے جانے کے امکان کا اظہارکیا گیا۔
تاہم، وزارت داخلہ کی جانب سے اس ٹوئیٹ کو جھوٹی خبر قرار دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے 26 ستمبر بروز ہفتہ کو ٹوئیٹر پر ایک ٹوئیٹ کے ذریعے اس خبر کی تردید کی ہے اور جھوٹی خبر کی تصویر جاری کی ہے جس پر میں مذکورہ ٹوئیٹ میں دی گئی لاک ڈاؤن کی خبر کو واضح الفاظ میں جھوٹی خبر قرار دیا گیا ہے۔
لاک ڈاؤن کے حوالے سے جھوٹی خبر میں لکھا گیا تھا کہ ” ہم نے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ کے پیش نظر لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو اتوار کے روز سے نافذ ہوگا۔ اس تمام لوگوں سے قرنطینہ ہونے کی درخواست کی جارتی ۔ گھر میں رہیں، محفوظ رہیں”۔
تاہم، وزارت داخلہ نے اپنے نام کے ساتھ درج بالا ٹوئیٹ کی واضح الفاظ میں تردید کردی گئی ہے۔ اور بتایا گیا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔
#إشاعة#FalseNews pic.twitter.com/Jev7zdRQOP
— وزارة الداخلية (@moiuae) September 26, 2020
مزید برآں، وزار داخلہ کی جانب سے لوگوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ سرکاری ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور جعلی اکاؤنٹس سے جاری کی گئی خبروں اور افواہوں پھیلانے سے پرہیز کریں۔
جعلی خبریں پھیلانے سے جرمانے کی سزا ہوسکتی ہے:
یاد رہے کہ اس سال اپریل میں کیبنیٹ کی جانب سے جھوٹی خبریں شائع کرنے اور پھیلانے والے افراد پر 20 ہزار درہم جرمانے کی سزا کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ Source: Khaleej Times







