پاکستانی خبریں

پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل میں شامل ہوں ، پی آئی اے طیارہ حادثہ کے خوش نصیب مسافر اور پنجاب بنک کے صدر ظفر مسعود کا پی آئی اے پر اعتماد کا اظہار

خلیج اردو
26 ستمبر 2020
کراچی: پی آئی اے طیارہ حادثہ کے خوش نصیب مسافر اور پنجاب بنک کے صدر ظفر مسعود نے پی آئی اے پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بعد پہلی مرتبہ ہوائی سفر پر روانہ ہوئے اور اسکے لئے انہوں نے دوبارہ قومی ائیرلائن کا انتخاب کیا۔ وہ پی آئی ائی کی پرواز پی کے 304 سے لاہور روانہ ہوئے اور وہی پرانی نشست نمبر کا ہی انتخاب کیا۔

ترجمان کے مطابق کراچی ائیرپورٹ پر پی آئی اے کے چیف فنانشل آفیسر خلیل اللہ شیخ اور شعبہ انجینرنگ کے سربراہ عامر علی نے الوداع کہاجبکہ لاہور آمد پر سی ای او پی آئی اے ائیر مارشل ارشد ملک خصوصی طور پر ان کا اسلام آباد سے استقبال کرنے پہنچے۔

ایئر مارشل ارشد ملک نے ظفر مسعود کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور خود لے کر باہر نکلے۔

اس موقع پر ظفر مسعود کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے قومی ادارے کو بحال کرنا ہے اور اس سلسلے میں مجھےقومی ائیرلائن کا انتخاب کرتے ہوئے خوشگوار احساس ہوا ۔ مجھے مکمل اعتماد ہے کی قومی ائیرلائن اس واقعے اور دیگر مشکلات کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اپنا کھویا ہوا وقار حاصل کرلے گی۔

مسٹر مسعود بولے کہ میں پی آئی اے کے اصلاحاتی عمل میں شامل ہوں اور انشاءاللہ ہم جلد اس کو خود انحصار اور ترقی کے راستے ہر ڈال دیں گے ۔

اس موقع پر سی ای او ارشد ملک نے کہا کہ پی آئی اے اپنے عظیم دوست اور بہادری کی مثال کی احسان مند ہے کہ انھوں نے ہمیں اعتماد کے قابل سمجھا ۔پی آئی اے ایسے مخلص مہمان اور سرپرست کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش میں مصروف عمل ہے۔

یاد رہے کہ ظفرمسعود لاہورسے کراچی جاکر ایئرپورٹ کے قریب تباہ ہونے والی پرواز پی کے 8303 میں سوارتھے ۔ ظفرمسعود معجزانہ طورپرطیارہ حادثہ میں محفوط رہے تھے ۔ طیارہ حادثہ میں 98 افراد جاںبحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button