پاکستانی خبریں

میاں صاحب ایک حقیقت یہ بھی ہے، فواد چوہدری کا نواز شریف کو جواب

خلیج اردو
26 ستمبر 2020
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں سابق جج اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس شوکت عزیز صدیقی راولپنڈی بار کونسل سے خطاب میں ملک کی انٹلی جنس اداروں پر الزام لگارہے ہیں ۔ جسٹس شوکت عزیز اس ویڈیو میں کہتے ہیں کہ آئی ایس آئی نے انہیں اور ان کے ساتھی ججز کو اپروچ کرکے واضح کیا کہ نواز شریف اور اس کی بیٹی کو الیکشن سے پہلے نظام سے الگ کرنا ہے۔

اس تقریر کے بعد جسٹس صدیقی کو سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے ایک ریفرنس میں عہدے سے ہٹایا گیا۔

نواز شریف نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے کہا ہے کہ یہ ہے حقیقت اس احتساب کی جس کے ذریعے آپ کے تین بارمنتخب وزیر اعظم کو انتقام کا نشانہ بنایا گیا، سزائیں دلوائیں گئیں اور اشتہاری قرار دیا گیا۔ مجھے سزا دیتے دیتے ملک کو ڈبو دیا۔ اب ہم اس ملک کو مزید تماشہ نہیں بننے دیں گے۔

اس ٹویٹ کے بعد وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے نواز شریف کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ شوکت عزیز صدیقی آپ کی تقریریں لکھنے والے عرفان صدیقی کے بھانجے ہیں اور ان صاحب کو آپ نے ان کی سفارش پر جج تعینات کروایا تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button