متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات میں مرکزی شاہراہوں پر قائم رکھے گئے کم سے کم رفتار کے اصول پر عمل نہ کرنے والوں کو 400 درہم جرمانہ کیا جائے گا

خلیج اردو

ابوظبہی: پولیس نے جمعرات کو بتایا ہے اپریل سے ابوظہبی کے شیخ محمد بن راشد روڈ پر کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر عمل درآمد کرنا ہوگا اور یکم مئی سے خلاف ورزی کرنے والوں پر درہم 400 جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

 

ابوظہبی پولیس کے عہدیداروں نے وضاحت کی کہ اس بڑی شاہراہ پر زیادہ سے زیادہ رفتار 140 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوگی اور کم از کم 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پہلی اور دوسری لین پر بائیں طرف سے لاگو ہوگی۔

 

سست گاڑیوں کو تیسری لین میں جانے کی اجازت ہوگی، جہاں کم از کم رفتار کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ پولیس نے اس بات پر زور دیا کہ بھاری گاڑیاں – جنہیں سڑک کی آخری لین استعمال کرنی چاہیے ۔

 

ایک بار جب یہ اصول اپریل میں نافذ ہو جائے گا، ان لوگوں کو انتباہی نوٹس جاری کیے جائیں گے جو مقرر کردہ لین پر 120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے پکڑے جائیں گے۔ حکام نے بتایا کہ پھر یکم مئی کو 400 درہم جرمانہ لاگو ہوگا۔

 

سینٹرل آپریشن سیکٹر کے ڈائریکٹر میجر جنرل احمد سیف بن زیتون المحیری نے ڈرائیوروں پر زور دیا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ کم سے کم رفتار کو نافذ کرنے کا مقصد سڑک کی حفاظت کو بڑھانا ہے۔ یہ سست گاڑیوں کو مناسب لین استعمال کرنے پر زور دے گا۔ حکام نے ڈرائیوروں کو یہ بھی یاد دلایا کہ وہ لین تبدیل کرنے سے پہلے ہمیشہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ سڑکیں صاف ہوں اور دوسری گاڑیوں سے محفوظ فاصلہ برقرار رکھیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button