خلیج اردو
24 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی محکمہ ہیلتھ نے کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے جدید ترین اور قابل اعتماد ٹیسٹنگ سروس کی منظوری دیدی۔ اسے ہنگامی بنیادوں سے متعلق صحت کی خدمات میں استعمال کیا جائے گا۔ تمام ایمرجنسی محکموں اور مراکز میں اسے رکھا جائے گا۔
ٹیسٹ کی بنیاد عالمی سائنسی محکموں کے تعاون پر مبنی ہے جس میں تیز ترین ٹیکنالوجی اور ماہر فیزیشنز کی جانب کورونا کے ٹیسٹ کا نتیجہ 20 منٹ میں بتایا جائے گا۔
.@DoHSocial has approved 3 new Covid-19 diagnostic tests to be used in ER departments & urgent care centres in #AbuDhabi emirate. The new tests which are based on the latest global scientific developments, provide faster results & support physicians to provide better patient care pic.twitter.com/Mmq6hT0lIa
— مكتب أبوظبي الإعلامي (@ADMediaOffice) January 24, 2021
اس میں اینٹی جن ٹیسٹ شامل ہے جس میں ناک سے سامپل لے کر بیس منٹ میں نتیجہ نکل آئے گا۔ RT-LAMP جینٹک ٹیسٹ میں ناک سے سامپل لے کر ایک گھنٹہ میں نتیجہ بتایا جائے گا۔ تھوک کے سامبل کو بچوں اور دیگر ان افراد کیلئے استعمال کیا جائے گا جن کے ناک سے سامپل نہیں لیا جا سکتا ۔







