متحدہ عرب امارات

آن لائن ادائیگی صرف ایمریٹس پوسٹ کی ویب سائٹ یا ایپ کے ذریعے کریں، رہائشیوں کو ہدایت

 

خلیج اردو آن لائن:

ایمریٹس پوسٹ کی جانب سے منگل کے روز اپنے صارفین کے نام ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صارفین شپ منٹ یا دیگر رٹیل پراڈکٹس کی ادائیگی کرنے کے لیے صرف ایمریٹس پوسٹ کی ویب سائٹ یا موبائل ایپ کا استعمال کریں۔ تاکہ ان کی ٹرانزیکشن محفوظ رہے۔

ایمریٹس پوسٹ کی یہ ہدایت اس کی جاری مہم کا حصہ ہے جس میں ایمریٹس پوسٹ اپنے صارفین کو ادائیگیوں کے لیے ایسے غیر تصدیق شدہ ذرائع استعمال کرنے سے محفوظ رکھنے کی کوشش رہی ہے جس میں انہیں جعل سازی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایمریٹس پوسٹ کی جانب سے یو اے ای کے باشندوں کو تنبیہ کی گئی ہے کہ وہ ادائیگی کرتے ہوئے انتہائی احتیاط برتیں، خاص طور پر ایسی ای میلز اور میسجز سے محفوظ رہیں جن میں دعویٰ کیا جاتا ہے کہ وہ ایمریٹس پوسٹ کی جانب سے بھیجی گئی ہیں۔ اور ایسی ایمیلز میں ایسے لنک دیے گئے ہوتے جس کے ذریعے صارفین کو انکی شپ منٹ کی ادائیگی کرنے کے لیے اکاؤنٹ بنانے کی ترغیب دی گئی ہوتی ہے۔

مزید برآں، ایمریٹس پوسٹ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ ادارہ اپنے صارفین کو کوئی بھی ایسا ایس ایم ایس یا ای میل نہیں بھیجتی جس میں رقم کی ادائیگی کے لیے کوئی ایسا لنک دیا گیا ہو جو ایمریٹس پوسٹ کی اپنی ویب سائٹ کے علاوہ کسی اور ویب سائٹ سے منسلک ہو۔ لہذا ایسی ای میلز سے ہوشیار رہیں اور اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی نگرانی کرتی رہے گی اور صارفین سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایسے کسی بھی مشتبہ میسج کی فوری اطلاع دیں تاکہ متعلقہ حکام کو اس حوالے سے آگاہ کیا جا سکے۔

Source: Khaleej Times

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button