متحدہ عرب امارات

یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید کا عمان کے شہر صلالہ میں برادرانہ دورہ

خلیج اردو
صلالہ: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان آج برادرانہ دورے پر سلطنت عمان کے شہر صلالہ پہنچے، جہاں سلطان ہیثم بن طارق نے شاہی ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر یو اے ای کے صدر کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود تھا، جس میں نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی امور کے چیئرمین شیخ منصور بن زاید النہیان، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید النہیان سمیت متعدد وزرا اور اعلیٰ حکام شامل تھے۔

استقبال کرنے والوں میں عمانی وزرا اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی شریک تھا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button