
خلیج ارودو آن لائن:
ایمریٹس ایئر لائن کی جانب سے دبئی سے بیرون ملک سفر کرنے والے مسافروں کے نام ایڈوائزری جاری کی ہے۔ جس میں ایمریٹس کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فلائٹ کی روانگی سے پہلے ایئرپورٹ پہنچیں۔ کیونکہ گرمیوں میں مسافروں کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے چیک ان کاؤنٹرز پر رش بڑھ گیا ہے۔
گرمیوں کے دوران ایمریٹس دبئی سے بیرون ملک والے جانے والے مسافروں کی تعداد میں اضافے کی توقع کر رہی ہے۔ مسافروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ساتھ کورونا ایس او پیز اور دیگر حفاظتی پروسیجرز پر عمل در آمد کی وجہ سے مسافروں کو چیک ان کے وقت میں تاخیر کی توقع رکھنی چاہیے۔
ایمریٹس کی جانب سے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ دی گئی ہے جس بتایا گیا ہے "دبئی سے سفر کرنے والے صارفین سے درخواست کے ہے کہ قبل از وقت ایئرپورٹ پہنچیں۔ دبئی سے آپ کی پرواز سے 24 گھنٹے پہلے چیک ان کاؤنٹرز کھل جائے گیں۔ اور آپ پرواز سے چوبیس گھنٹے پہلے پرواز کے لیے چیک ان کر سکتے ہیں یا اپنا سامان چیک ان کے لیے جمع کروا سکتے ہیں”َ۔
جبکہ ایئر لائ کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ امریکہ کا سفر کرنے والے مسافروں کے لیے چیک ان کاؤنٹرز پرواز سے 12 گھنٹے پہلے کھولے جائیں گے۔
اس کے علاوہ ایمریٹس کی جانب سے مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ اگر "آپ کی کال 48 گھنٹوں کے اندر اندر سفر کرنے سے متعلق نہیں ہے تو ہمیں بعد میں کال کریں۔ اور اگر کورونا کی وجہ سے آپ کی پرواز منسوخ یا معطل ہوگئی ہے تو آپ کو ہم سے فوری طور پر رابطہ کرنے ضرورت نہیں ہے۔ ٹکٹ سنبھال کے رکھیں اور دوبارہ پروازیں بحال ہونے پر ہمارے ساتھ یا اپنے بکنگ آفس سے رابطہ کریں اور نیا پلان ترتیب دیں”۔
Source: Khaleej Times







