متحدہ عرب امارات

امارات میں 20 سال بعد سب سے گرم اپریل، بارشوں میں نمایاں کمی کی وجہ کیا ہے؟

خلیج اردو
دبئی:متحدہ عرب امارات نے رواں سال گزشتہ دو دہائیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ گرم اپریل کا سامنا کیا ہے، جب کہ بارش کی مقدار میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے۔ نیشنل سینٹر آف میٹیورولوجی (NCM) کے ماہر احمد الکمالی کے مطابق، اس تبدیلی کی بنیادی وجہ عالمی موسمی نظام "لا نینا” ہے، جو بحرالکاہل کے کچھ حصوں میں سطح سمندر کے درجہ حرارت میں کمی اور ہواؤں و فضائی دباؤ میں تبدیلیاں پیدا کرتا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ گزشتہ برس امارات میں شدید موسم کی صورتحال تھی، لیکن رواں سال نسبتاً خاموش رہا ہے۔ باوجود اس کے، امارات میں کلاؤڈ سیڈنگ پروگرام بدستور جاری ہے۔ 2025 میں اب تک 110 مشن مکمل کیے جا چکے ہیں، جب کہ 2024 میں یہ تعداد 388 تھی۔

NCM کے ایک اور ماہر احمد حبیب کے مطابق، 26 اپریل کو 46.6 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو اپریل میں گزشتہ 24 سال کا سب سے زیادہ ہے۔ اس شدت کا سبب عرب صحرا سے آنے والی گرم ہوائیں اور لو پریشر سسٹم ہیں۔ آنے والے ہفتوں میں درجہ حرارت 46 سے 47 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، خصوصاً مشرقی اور پہاڑی علاقوں میں موسم گرما میں بادل بننے کی توقع ہے، جو مانسون کے اثرات کے تحت ہوں گے۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button