سپورٹسپاکستانی خبریں

پاکستان سپر لیگ: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی شاندار فتح، ملتان سلطانز کو 10 وکٹوں سے شکست

خلیج اردو
لاہور: پاکستان سپر لیگ کے 18ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو یک طرفہ مقابلے میں 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی پوری ٹیم صرف 89 رنز پر ڈھیر ہو گئی، جس کے بعد کوئٹہ نے ہدف صرف 6.5 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ کھوئے حاصل کر لیا۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد رضوان نے ناقابل شکست 44 رنز بنائے، تاہم دیگر بلے باز مکمل طور پر ناکام رہے۔ کوئٹہ کی جانب سے خرم شہزاد نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 23 رنز کے عوض 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اوپنرز فِن ایلن (45*) اور سعود شکیل (42*) نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 6.5 اوورز میں 90 رنز بنا کر فتح یقینی بنائی۔

ملتان کی باؤلنگ مکمل طور پر غیر مؤثر رہی اور کوئی وکٹ حاصل نہ کر سکی۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button