متحدہ عرب امارات

راس الخیمہ میں 3.9 بلین ڈالر کا گیمنگ ریزورٹ، 2027 تک 7,500 نوکریاں پیدا کرے گا

خلیج اردو
وِن المرجان، راس الخیمہ میں زیر تعمیر 3.9 بلین ڈالر کا انٹیگریٹڈ گیمنگ ریزورٹ، 2027 تک کم از کم 7,500 ملازمتیں پیدا کرے گا۔ وِن ریزورٹس کے چیف کمیونیکیشن آفیسر مائیکل ویور کے مطابق، اس وقت 80 ملازمین ہیں اور سال کے اختتام تک یہ تعداد 300 تک پہنچ جائے گی، جب کہ بڑے پیمانے پر بھرتیاں ستمبر 2026 سے شروع ہوں گی۔

یہ ہوٹل ملک کا پہلا ایسا منصوبہ ہے جسے جنرل کمرشل گیمنگ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے گیمنگ لائسنس جاری کیا گیا ہے۔ ہوٹل میں 1,500 کمرے، 22 ریستوران، سپا، اور مرینہ شامل ہوں گے۔

ویور کے مطابق، ہوٹل ایک چھوٹے شہر کی طرح ہوگا، جہاں فرنٹ لائن سروسز سے لے کر آئی ٹی، اکاؤنٹنگ اور مارکیٹنگ کے شعبوں میں بھی بھرتیاں ہوں گی۔

گیمنگ کے حوالے سے، وہ کہتے ہیں کہ کھیلوں کی نوعیت کا تعین ریگولیٹر کرے گا، مگر امکانات ہیں کہ یہ عالمی معیار کے مطابق ہوں گے۔

ریزارٹ نہ صرف گیمنگ بلکہ کھانے، ساحلی سرگرمیوں، نائٹ کلب اور تفریحی شوز پر بھی توجہ دے گا۔ اس منصوبے میں ہر ملازم کو "ذمہ دارانہ گیمنگ” کی سالانہ تربیت دی جائے گی تاکہ وہ غیر صحت مند انداز میں گیمنگ کرنے والے مہمانوں کی مدد کر سکیں۔

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button