وزارت صحت نے993 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے .
خلیج اردو ویب ڈیسک : متحدہ عرب امارات کے وزارت صحت اور روک تھام نے کورونا وائرس کے993 نئے مریضوں کی صحتیابی کی تصدیق کی ہے، جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کی کل تعداد 41,714 ہو گئی ہے . وزارت صحت نے532نئے کیسز کا بھی اعلان کیا جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد52,600 ہو گئی ہے.
وزارت صحت نے2 مریض کی فوتگی کا بھی ذکر کیا ہے جس سے ملک میں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 326 ہو گئی ہے.
ملک میں موجودہ کیسوں کی تعداد کم ہوکر 10,560 ہوگئی ہے.
کورونا وائرس کے کیسز کا جلد پتا لگانے اور پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ، متحدہ عرب امارات نے 18 ڈرائیو تھرو ٹیسٹ کی سہولیات کھولی ہیں جو روزانہ سینکڑوں افراد کے ٹیسٹ بغیر کسی صحت کے کارکنوں کے براہ راست اسکریننگ کر سکتی ہیں.
وزارت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور تمام مریضوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ، اور عوام سے مطالبہ کیا کہ وہ صحت کے حکام کے ساتھ تعاون کریں اور تمام احتیاطی اقدامات بالخصوص معاشرتی فاصلاتی پروٹوکول کی تعمیل کریں ، تاکہ ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے۔
44،000 سے زیادہ نئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کروائے گئے
Additional 44,000 Covid-19 tests were conducted by @mohapuae revealing 532 new cases and bringing the total number of cases to 52,600. The new cases identified are undergoing treatment. #UAEGov
— UAEGov (@uaegov) July 7, 2020
The total number of recovered cases of Coronavirus (Covid-19) has reached 41,714. with 993 cases recovered today after receiving treatment, @mohapuae announced. #UAEGov
— UAEGov (@uaegov) July 7, 2020
Source : Khaleej Times







