متحدہ عرب امارات

متحدہ عرب امارات : حکام کی جانب سے کورونا وائرس کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شکایت پولیس کو کرنے کی اپیل ، آپ کی معلومات خفیہ رکھی جائیں گے

خلیج اردو
27 جنوری 2021
ابوظبہی : ابوظبہی میں رہائشیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کورونا وائرس سے متعلق حکام کی جانب سے لازمی رکھے گئے احتیطاطی تدابیر پر نہ صرف خود عمل کریں بلکہ اگر کہیں پر بھی اس کی خلاف ورزی ہورہی ہے تو پولیس کو اطلاع کر دیں ۔ اس حوالے سے ابوظبہی پولیس نے امان ٹول فری نمبر 8002626 پر اطلاع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

اس حوالے سے عوام سے کہا گیا ہے کہ وہ 2828 پر پیغام روانہ کر سکتے ہیں یا پولیس کو [email protected] پر ای میل کر سکتے ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا پیغام میں پولیس نے عوام سے متحد رہنے اور کورنا کا ملکر مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس نت عوام کو تعاون کی حوصلہ افزائی کی ہے ہے اور اسے عوام کی صحت کیلئے ان کی خدمت قرار دیا ہے۔ پولیس نے عوام سے کہا ہے کہ وہ کسی بھی خلاف ورزی پر پولیس سے رابطہ کریں اور ان کی معلومات کو راز رکھا جائے گا۔

 

متعلقہ مضامین / خبریں

Back to top button