
خلیج اردو آن لائن:
ابوظہبی جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ نے سال 2021 کے لیے اپنی سروس گائیڈ لانچ کردی۔
سروس گائیڈ ابوظہبی گورنمنٹ سروسز ڈیجییٹل پورٹ فولیو سسٹم کے ذریعے لانچ کی گئی ہے۔
نئی سروس گائیڈ میں 343 سے زائد سروسز موجود ہیں۔ جس میں تنازعات کے حل، قانونی کاروائی، اور عمل درآمد سے متعلق درخواستیں کو حصہ 36 فیصد ہے، ری ٹرائل سروسز کا 27 فیصد اور 15 فیصد پبلک پراسیکیوشن سے متعلق ہیں اور باقی دیگر انتظامی سروسز کے لیے مختص ہے۔
گائیڈ تک رسائی حاصل کرنے کا طریقہ کار:
سروس گائیڈ کی ہر آپشن میں صارف کے لیے وضاحت کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل ذرائع سے کیسے جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی سروسز تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
اس سروس کا مقصد صارفین کو جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات حاصل کرنے کےلیے ڈٰیجٹٰیل ذرائع استعمال کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کے انڈر سیکرٹری یوسف سعید ال ابری نے بتایا کہ اس سروس کو لانچ کر نا شیخ منصور بن زید النہیان کے ویژن کے مطابق ہے۔ جو کے خدمات کی فراہمی میں شاندار پرفارمنس کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے اس سروس کے مقصد کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ اسے لانچ کرنے کا مقصد ہے کہ کورٹ صارفین کے جو معلومات فراہم کی جاتی ہے وہ مسلسل تازہ ترین ہو اور دوسرا مقصد جوڈیشل ڈیپارٹمنٹ کی خدمات کم وقت اور سستے ترین طریقے کے ساتھ فراہم کرنا ہے۔
ال ابر کا مزید کہنا تھا کہ جوڈیشل ڈٰیپارٹمنٹ امید کرتا ہے کہ نئی گائیڈ سے معاشر ے کے مسائل کو سمجھنے میں مدد ملے گی اور انکو خدمات فراہم کرنے میں بہتری آئے گی۔
Source: Gulf News







